شمالی کوریا نے دو میزائل کا تجربہ کیا ہے، جنوبی کوریا

سیئول /پیانگ یانگ(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر دو میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل ممکنہ طور پر کروز میزائل ہوسکتے ہیں، جو مشرقی سمندر میں گرے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج شمالی کورین میزائل کی نوعیت جاننے کیلئے جائزہ لے رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا پانچ، گیارہ، 14 اور 17جنوری کو بھی میزائل تجربات کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں