میلبورن(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ایشلی بارٹی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں امریکی حریف کھلاڑی جیسکا پیگولا کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں ایشلی بارٹی کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز سے ہوگا۔ آسٹریلوی عالمی نمبر ایک نے راڈ لاور ایرینا کے مقام پر کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں اپنی حریف جیسکا پیگولا کے خلاف 63 منٹ میں ہی کامیابی حاصل کرلی۔ رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے۔
منگل کو ویمنز سنگلز مقابلے کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں میزبان ٹاپ سیڈڈ ایشلی بارٹی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی جیسکا پیگولا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 0-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایشلی بارٹی نے صرف 63 منٹ میں فتح اپنےنام کی۔ 25 سالہ ایشلی بارٹی، 1978 کے بعد پہلی آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جو ویمنز سنگلز چیمپئن بننے کے لئے پر امید ہیں۔ اس فتح کے بعد بارٹی آسٹریلین اوپن کے بعد بھی اپنی عالمی نمبر ایک رینکنگ برقرار رکھیں گی۔
قومی ٹیم کے کوچز کے حوالے سے معاملات طے، جلد فیصلے کا امکان
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
76سال سے سمگلنگ نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا: وزیراعظم
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی: آئی ایم ایف
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
چینی کمپنی شیاومی نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
عون چودھری کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم