ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست

میلبورن(سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے امریکی جوڑی دار راجیو رام کا سفر آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں تمام ہوگیا ۔

منگل کو میلبورن میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی جوڑی جمی فلوریس اور جیسن کولبر نے بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے امریکی پارٹنر راجیو رام کو سخت مقابلے کے بعد 4-6 اور 6-7 سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں