کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم کورونا کا شکار ہوگئے

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم نے کورونا وبا کا شکار ہونے پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کا کوویڈ مثبت ٹیسٹ عمان لیجنڈ لیگ سے واپسی پر ہوا، ان کو گزشتہ سال بھی ڈاکٹرز نے ذیابیطس کے باعث ہوٹل میں نہ رہنے کا مشورہ دیا تھا۔عمان لیجنڈ لیگ سے واپسی پر دو افراد کا کورونا پازیٹو آیا جن میں پشاور زلمی کے کامران اکمل بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پی ایس ایل سیون کے لیے ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کا آغاز کردیا ہے ، پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
لاہور قلندر، پشاور زلمی، ملتان سلطان نے مکمل سکواڈ کے ساتھ فزیکل، بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کی نیشنل سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس جاری ہے، دونوں ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں سٹیڈیم پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں