یوسف رضا گیلانی کی جیت میں جہانگیر ترین کا اہم کردار سامنے آ گیا

لاہور (بیورو رپورٹ) سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی جیت میں سینئر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا اہم کردار سامنے آ گیا۔نجی ٹی وی چینل پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی جاوید چوہدری نے کہا کہ اخلاقی طور پر وزیراعظم عمران خان کو اسمبلیاں توڑ دینی چاہئیے یا پھر مستعفی ہو جانا چاہئیے لیکن چونکہ اخلاقیات پاکستانی سیاست کا حصہ نہیں اس لیے میرا نہیں خیال کہ حکومت یہ کام کرے گی۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جہانگیر ترین کی جیت کیسے ہوئی،یوسف رضا گیلانی کی جیت میں دو اہم عناصر ہیں،ایک عنصر یہ کہ جہانگیر ترین کے پاس قومی اسمبلی کے 15 ووٹ ہیں۔جب الیکشن کا آغاز ہوا تو حفیظ شیخ نے وہ 15 ووٹ حاصل کرنے کی پوری کوشش کی،وزیراعظم عمران خان نے بھی بہت کوشش کی۔
لیکن یوسف رضا گیلانی اصل میں جہانگیر ترین کے رشتہ دار بھی ہیں۔

۔ان کے امیدوار بننے سے پہلے ہی ان کی سے سیٹنگ ہو گئی تھی جہانگیر ترین کی مرضی سے وہ امیدوار بنے تھے،اور اب 12 ووٹوں کا ہی مسئلہ ہے,7 ووٹ ضائع ہو گئے،یہ ایک حقیقت ہے کہ جہانگیر ترین کے 15 میں سے 12 ووٹ حکومت کو نہیں پڑے۔حکومت نے شکست سے بچنے کی بہت کوشش کی،لیکن کراچی کے چار ایم این ایز نے یوسف رضا گیلانی سے بات کی،حکومت نے ان لوگوں کی نشاندہی بھی کر لی ہے،حکومت کے لیے حفیظ شیخ کی شکست سیاسی طور پر بہت بڑا اپ سیٹ ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی 5 ووٹوں سے جیت کم ہے، ہماری جیت 20 ووٹوں سے ہونی چاہیے تھی، عمران خان آج اسمبلیاں توڑ دیتا ہے تو ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے سینیٹ الیکشن میں جیت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا چیئرمین بنانے کا پارٹی اور پی ڈی ایم سوچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں