عمران خان اتوار کو ”آپ کا وزیراعظم” میں براہِ راست فون کالز سنیں گے

لاہور: (نیوز ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کل اتوار کی سہ پہر تقریباً تین بجے پروگرام ”آپ کا وزیراعظم” میں عوام کی براہ راست فون کالز سنیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سیاسی امور کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا عمران خان شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنیں گے اور انہیں حکومت کے کیے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کریںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں