ہمارے ہاں گیس کی قیمت2019 سے نہیں بڑھی، حماد اظہر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس کے ذخائر9 فیصد کے حساب سے گررہے ہیں ، عالمی منڈی میں گیس کی قیمتیں 5 فیصد بڑھیں ، ہمارے ہاں گیس کی قیمت2019 سے نہیں بڑھی۔

انہوں نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چارجز پر لوگوں کو تشویش ہے ، بجلی اور گیس کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں ، لاہور میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے۔

حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی اور دیگر منصوبوں پر لاہور میں کام جاری ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کا مرحلہ شروع ہوا ہے ، پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیرتوانائی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھی ہیں،اعتراف کرتا ہوں ، آنے والے دنوں میں بجلی اپنے ذخائر سے بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں