ہم کام کرتے ہیں اور ہمارے کام بولتے ہیں،عثمان بزدار

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں اب ہر شہر اور ہر گاؤں شریک ہے، ہم کام کرتے ہیں اور ہمارے کام بولتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا گیلانی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورترقیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید علی رضا گیلانی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے دیپالپور کو ضلع بنانے کی درخواست کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس تجویز پر ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں