پیپلز پارٹی نے غیر جمہوری رویہ اپنایا ہوا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے مسئلے پر کبھی ہڑتال نہیں کی ، دھرنے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کہ آج دھرنے کا 23 واں دن ہے ، سخت موسم کے باوجود کارکنان دھرنے میں شریک ہیں ، شرکا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، دھرنے کے شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے اسپتال اور تعلیمی ادارے واپس کیے جائیں ، کراچی میں یونین کمیٹی آبادی کے حساب سے بنائی جائیں ، ایم کیو ایم نے ہمیشہ مینڈیٹ کا سودا کیا ، پیپلز پارٹی وفاق کے خلاف مارچ کرنے جارہی ہے ، پہلے اپنے صوبے کی فکر کریں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں کراچی کو موٹر وہیکل ٹیکس دیا جائے ، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو بلدیہ کے اختیار میں دیا جائے ، کچھ لوگ اب بھی تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت سندھ اسمبلی پر کالے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا جاری ہے ، دھرنا گاہ کی تزئین و آرائش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، دھرنا گاہ میں آج سے فیملی فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہوگا۔
حافظ نعیم الرحم ن نے کہا کہ فیملی فوڈ فیسٹیول دو دن جاری رہے گا ، فوڈ فیسٹیول شام 6 تا رات1 بجے تک جاری رہے گا ، فوڈ فیسٹیول میں ہر طرح کے فوڈ اسٹالز لگائے جارہے ہیں ، دھرنے میں شام میں کراٹے اور مارشل آرٹ کے مقابلے ہونگے جبکہ مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں