تعلیمی ادارے بند ہونگے یا نہیں؟ این سی او سی نے وضاحت جاری کردی

اسلام آباد(نیوزویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی پابندیوں سے متعلق ایک نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جو کہ جعلی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ آج کی تاریخ میں ایسا کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
Yet another fake notification is circulating on Social Media regarding new restrictions due to COVID. No such notification is issued today. pic.twitter.com/bzDtgNCbKu
— NCOC (@OfficialNcoc) January 22, 2022

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 902 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29077 ہو چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 تک پہنچ چکی ہے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد ہوگئی۔
کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 5 لاکھ 20 ہزار 215، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865، بلوچستان میں 33 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں