29 واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز،70ٹیمیں مد مقابل

کراچی (سپورٹس ڈیسک) سروری کلب حیدر آباد کے زیر اہتمام حیدر آباد ،حسین آباد میں 29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جو کے اللہ وسایو خان بھٹی ،ڈاکٹر محمد ابراہیم پٹھان ،جاوید اقبال جونیجوکے نام سے منسوب شاندار ایونٹ کا آغاز ہوگیا ،سماجی اور کھیلوں کی معروف شخصیت شاہ محمد بھٹی نے پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے سیکریٹری سید مدد علی شاہ ،آغا صبور پٹھان ،غلام حسین پٹھان ،فخری عباس ،عبدالشکور ڈوڈو ،ہدایت اللہ لاشاری،اسماعیل کوسو اور دیگر کے ہمراہ شاندار اور پروقار تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں اور شائقین کھیل کی موجود گی میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا ،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ایم کے ڈل بدین سندھ اور عباس مند کلب اور تھیبہ شوٹنگ بال کلب ٹنڈو الہیار کے مابین کھیلا گیا ۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر سے ٹیمیں حیدر آباد پہنچ چکی ہیں ،ٹورنامنٹ میںملک بھر کی معروف 70شوٹنگ بال ٹیمیں مد مقابل ہوں گی 3روزہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ثقافتی تقریب اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں