اعصام الحق کو آسٹریلین اوپن کے دوسرے راونڈ میں شکست ہوگئی

میلبورن(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو آسٹریلین اوپن کے دوسرے راونڈ میں شکست ہوگئی ۔میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن میں اعصام الحق اور ان کے ساتھی الیگزینڈر کا امریکا کے مارکوس اور جنوبی کوریا کے کون سون کے ساتھ مقابلہ تھا۔

اعصام الحق اور الیگزینڈر نے پہلا سیٹ 1-6 جیتا تاہم دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی 3-6 سے کامیاب رہی۔تیسرے سیٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-7سے مارکوس اور کون سون فاتح رہے۔شکست کے بعد پاکستانی ٹینس اسٹار کا آسٹریلین اوپن میں سفر ختم ہوگیا۔ اس سے پہلے اعصام میلبورن اوپن کے فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ سڈنی اوپن کا کوارٹر فائنل ہارے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں