سعودی ولی عہد کا مارچ میں دورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد 22 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے ، سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میں سعودی ولی عہد کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں ، سعودی ولی عہد کی 23 مارچ کی پریڈ میں بھی شرکت کا امکان ہے۔

پریڈ میں دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے ، پریڈ میں سعودی افواج کا ایک دستہ بھی خصوصی شرکت کرے گا ، بارہ سے پندرہ وزرائے خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی، چینی و روسی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی بھی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل میں شرکت کے لیے پاکستان موجودگی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں