ملائیشیا مشاورتی کونسل کی بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے اعلانات کی مذمت

کوالالمپور میں ملائیشیاء کی اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل اور دیگر تنظیموں کے ارکان نے بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں مسلمانوں کی نسل کشیُ کے اعلانات کرنے اور نفرت پھیلانے والے ہندوتوا انتہاپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ملائیشیا میں اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل اور دیگر تنظیموں کے ارکان نے کوالالمپور میں بھارتی ہائی کمشنر بی این ریڈی کو ایک یادداشت پیش کی ہے۔
جس میں بھارتی حکومت سے ملک میں مسلمانوں کی نسل کشیُ کے اعلانات کرنے اور نفرت پھیلانے والے ہندوتوا انتہاپسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بھارت میں مسلم نسل کشی کا ماحول بنایا جارہا ہے، بھارتی مصنفہ
یہ یادداشت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھجوانے کیلئے بھارتی ہائی کمشنر کو پیش کی گئی ہے ۔
بی این ریڈی کو یادداشت پیش کرنے والے وفد میں مشاورت کونسل کے صدر محمد اعظمی عبدالحامد بھی شامل تھے، اپنے فیس بک اکائونٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیومیں انہوں نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری
واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں 17سے 19دسمبر تک منعقدہ ہندو دھرم سنسد میںدائیں بازو کے ہندو الیڈروں نے مسلمانوں کی نسل کشی کا اعلان کیاتھااور ہندوئوں پر زوردیا تھا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی تیاریاں کریں۔
بھارتی پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے دو ہندو انتہاپسندوں کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت یتی نرسنگھا نند اور جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ دونوں مسلسل نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام اور قرآن پاک کے بارے میں بھی توہین آمیز کلمات ادا کرتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں