ملائیشین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی حالت تشویشناک، دوبارہ ہسپتال داخل

کوالا لمپور: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ملائیشین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو تشویشناک حالت میں دوبارہ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہاتیر محمد کو 7 جنوری سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد انہیں 13 جنوری کو ہسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 96 سالہ سابق وزیراعظم کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں دوبارہ منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ملائیشین میڈیا کے مطابق 96 سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی ہسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔

ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو سینے میں درد کی شکایت پر لایا گیا اور کورونری کیئر یونٹ میں ان کا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں