بند راستے کو کھلوانے اور کار سرکار مداخلت کرنے پر 60 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(کرائم ڈیسک) تھانہ نون پولیس نے تبلیغی مرکز کی طرف جانے والے بند راستے کو کھلوانے اور کار سرکار مداخلت کرنے پر ساٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اکرم ایس آئی نے پولیس کوبتایاکہ اقبال اور ناصر سمیت ساٹھ ملزمان نے تبلیغی مرکز کی طرف راستہ کھلوانے کے لیے آہنی جنگلے کوتوڑنا شروع کیاانہیں روکا تو ملزمان نے کارسرکارمداخلت کی اور ٹریفک بند کردی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں