کراچی میں کم عمر لڑکے نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بچہ رات گئے تک موبائل فون استعمال کرتا تھا، نوجوان کے موبائل فون میں غیراخلاقی مواد برآمد ہوا ہے۔ پولیس

کراچی (کرائم ڈیسک) کراچی میں کم عمر لڑکے نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے موسی کالونی میں 16 سال کے لڑکے نے 7 سالہ رشتہ دار بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔پولیس کے مطابق بچہ رات گئے تک موبائل فون استعمال کرتا تھا، نوجوان کے موبائل فون میں غیراخلاقی مواد برآمد ہوا ہے۔
تفتیشی حکام نے بتایاکہ متاثرہ بچی کی والد کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے موقع دیکھ کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچی اور گرفتار ملزم کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کرلیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کی عمر کے تعین کے لیے سندھ سروسز اسپتال سے میڈیکل کروالیا گیا ہے، عمر کے تعین کی رپورٹ تین روز بعد موصول ہوجائے گی۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ڈی این اے رپورٹ اور عمر کی تعین کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب فیصل آباد میں 5 ماہ پہلے ہونے والی ڈکیتی کے کیس میں خاتون سے شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ 5 ماہ پہلے پیش آیا، ڈاکوؤں نے تفتیش میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کروایا تھا، 7رکنی ڈاکو گینگ مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔ متاثرہ فیملی نے کہا کہ ڈاکوؤں نے خاتون کو شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کو ڈکیتی اور زیادتی سے متعلق بتایا تھا۔ متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ پولیس نے میڈیکل کروایا نہ زیادتی کی دفعہ لگائی۔متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے زیادتی کی دفعات شامل نہیں کی، 5ماہ سے خوار ہو رہے ہیں۔علاوہ ازیں نوشہرہ جلوزئی دس سالہ بچے کو گن پوائنٹ پر آغوا ،ْ کرکے جنسی درندگی کرنے والا جنسی درندے کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں