دفاعی چمپئین نومی اوساکا آسٹریلین اوپن سے آؤٹ

دفاعی چمپئین نومی اوساکا آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں شکست سے دوچار ہو ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

عالمی نمبر 13 نومی اوساکا کو غیر معروف کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
انہیں کل شام امینڈا اینی سیمووا نے 6-7 ، 3-6 ،6-4 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

امینڈا اینی سیمووا کی عالمی ٹینس کی رینکنگ میں 60 ویں پوزیشن پر ہیں۔
امینڈا اینی سیمووا کی غیر معمولی کارکردگی نے ٹینس ماہرین کو حیران کر دیا ہے، انہوں نے اس سے قبل ٹینس کی عالمی نمبر 22 بیلنکا بنکک کو بھی اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی تھی۔
نومی اوساکا کے خلاف میچ کی بات کی جائے تو امینڈا کو 46 وننگ پوائنٹس کی برتری حاصل تھی جبکہ نومی اوساکا کو صرف 32 وننگ پوائنٹس حاصل تھے۔
نومی اوساکا کے خلاف میچ میں امینڈا نے کافی فاش غلطیاں بھی کیں مگر نومی اوساکا ان کا فائندہ نہ اٹھا سکیں۔
نومی اوساکا کو شکست دینے کے بعد امینڈا اگلے مرحلے میں عالمی نمبر ایک ایشلیگ بارٹی سے مقابلہ کریں گی۔
دفاعی چمپئین نومی اوساکا نے اپنی شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اچھا نہیں کھیلا اس لئے یہ میچ میرے ہاتھ سے نکل گیا ، امینڈا نے اس میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا وہ واقعی اس میچ میں جیت کی حق دار تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں