بڑھتے کرونا کیسزسے پی ایس ایل کو بڑا دھچکا معروف غیر ملکی کھلاڑی نے لیگ چھوڑ دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ، اب تک کل سات کیسز سامنے آ چکے ہیں ، موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل سیزن چھ سے دستبردار یکا فیصلہ کر لیاہے ، کراچی کنگز کے آل رائونڈر ڈین کرسٹین 12 بجے کی فلائٹ سے دبئی روانہ ہو جائیں گے ۔دوسری جانب پی ایس ایل 6 میں کورونا کیسز نے پی سی بی کو مزید سخت اقدامات پر مجبور کردیا جب کہ کرائوڈ میں جانے والی گیند

میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی۔بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی ساکھ کو بچانا پی سی بی کی ذمہ داری ہے،ہم اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،کچھ اضافی اقدامات بھی اٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کا گرائونڈ اسٹاف گلوز لازمی پہنے گا،ان کے ساتھ براڈ کاسٹنگ کریو میں شامل 100سے زائدافراد کے ٹیسٹ بھی کروا لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائوڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی،اگر کوئی اندر پھینک دی جاتی ہے تو سینیٹائر کی جائے گی،بہرحال مشکل ترین حالات ہیں،پوری دنیا ان مسائل کا سامنا کررہی ہے۔سمیع الحسن برنی نے کہا کہ بائیو ببل میں رہنا کسی کیلیے بھی آسان نہیں،پوری دنیا میں اسپورٹس ایونٹس اسی طرح کے حالات سے گزرہے ہیں،ہم بھی فرنچائزز کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کررہے ہیں تاکہ کھیل کا جوش وجذبہ اور معیار برقرار رہے اور اسی انداز میں مکمل ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں