الیکٹرک گاڑیوں پرکمی، درآمدی اور مقامی گاڑیوں پرٹیکس میں اضافہ

ایف بی آر نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ ضمنی مالیاتی بل پر عمل درآمد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) اعلامیے کے مطابق درآمدی اور مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ جبکہ مقامی ہائی برڈ الیکٹرک وہیکلز پر ڈیوٹی میں کمی کر دی گئی۔ نئے ٹیکس یا ڈیوٹی ریٹس پر 16جنوری 2021 سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی کاروں، ایس یو ویز، موٹر وہیکلز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 1000 سی سی کی درآمدی گاڑی پر 2.5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی برقرار ہے۔ 1001 سے 1799 سی سی گاڑی پر ڈیوٹی 5 سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق 1800 سے 3000 سی سی درآمدی گاڑی پر ڈیوٹی 25 سے بڑھا کر 30 فیصد جبکہ 3001 سی سی یا اس سے بڑی درآمدی گاڑی پر ایکسائز 30 فیصد کے بجائے 40 فیصد وصول کی جائے گی۔ درآمدی ڈبل کیبن گاڑی پر ایکسائز ڈیوٹی 25 سے 30 فیصد کر دی گئی۔
ایف بی آر کے مطابق 1000 سی سی کی مقامی تیارہ کردہ گاڑیوں پر ڈیوٹی صفر سے ڈھائی فیصد کر دی گئی ہے۔ 1001 سے 2000 سی سی کی مقامی گاڑی پر بھی ڈھائی فیصد ڈیوٹی لاگو ہوگئی ہے۔ 1301 سے 2000 سی سی کی مقامی گاڑی پر ڈیوٹی 2.5 فیصد سے 5 فیصد جبکہ 2001 سی سی یا بڑی گاڑی پر ایکسائز ڈیوٹی 5 سے بڑھا کر 10 فیصد کی گئی ہے۔
مقامی ڈبل کیبن گاڑی پر ڈیوٹی 7.5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد عائد کر دی گئی۔ مقامی ہائبرڈ الیکٹرک ویکلز پر سیلز ٹیکس کی کم شرح برقرار رہے گی جبکہ مکمل درآمدی الیکٹرک وہیکلز پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے بڑھ کرساڑھے 12 کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں