گیلانی کی کامیابی، زرداری کا مولانا، نواز شریف سے اظہار تشکر

گیلانی کی کامیابی، زرداری کا مولانا، نواز شریف سے اظہار تشکر

سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ انتخابات کے نتائج کے بعد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کرکے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور متفقہ امیدوار تھے، ان کی کامیابی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کامیابی ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے فوری استعفے اور نئے الیکشن کا مطالبہ کیا۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے حکمت عملی سے حکومتی طاقتور امیدوار کو شکست دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے اپنے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں وہ ان سے تنگ ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسی اتحاد سے عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی بات چیت بھی کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں