گوکتوگ الپ کی موت نے مداحوں کو غمزدہ کردیا

استنبول(شوبز ڈیسک) مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورولوس عثمان کے اہم کردار عثمان غازی کے کمانڈر گوکتوگ الپ کی موت نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔
کورولوس عثمان کی ٹیم کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی قسط کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Kuruluş Osman (@kurulusosman)
نئی قسط میں عثمان بی کے سامنے اُن کے کمانڈر گوکتوگ الپ کو چھرا گھونپ کرمار دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گوکتوگ الپ کی موت کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ سیریز کورولوس عثمان کو چھوڑ کر کسی اور پروجیکٹ پر کام کرنا چاہتے تھے۔
اس سیریز میں ان کی اپنی درخواست پر انہیں مارا گیا ہے کیونکہ وہ اب مزید اس کردار کو ادا کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
واضح رہے کہ گوکتوگ الپ کا کردار تُرک اداکار براک چیلیک نے ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں