معروف بھارتی اداکار ارون ورما انتقال کرگئے

بھوپال(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق سال کی عمر میں اداکار ارون ورما اس دنیا سے رخصت ہو گئے،وہ تھیٹر آرٹسٹ، فلم اور ٹی وی اداکار، مصور اور شاعر تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارون ورما کو گردے ناکارہ ہونے کے باعث بھوپال کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

اداکار ارون ورما کی موت سے متعلق خبر کی ان کے بھتیجے نے تصدیق کی۔
انہوں نے بطور اداکار ہندی فلم ‘ڈکیت’ (1987) میں اداکاری کی جس میں سنی دیول شامل تھے۔
انہوں نے 80 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیا جن میں ‘کھل نائک’ (1993)، ‘نائک’ (2000)، ‘مجھ سے شادی کروگی’ (2004)، اور ‘کک’ (2014) شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں