پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں بچے کی پیدائش

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر نک جونس والدین بن گئے ہیں۔
ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی۔
View this post on Instagram
A post shared by Priyanka (@priyankachopra)
اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اور نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں بھارتی اداکارہ نے کہا ’’ ہمارے ہاں آج سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے تاہم اس خوشی کے موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں‘‘۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ہی سروگیٹ بچے کو دنیا میں لائے ہیں اور اُسے خوش آمدید کہا ہے۔
بھارتی اداکارہ نے ساتھ ہی درخواست کی ہے کہ ہم احترام سے اس خاص موقع پر سکون چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کریں، آپ کا بہت شکریہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں