پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، بچیوں کی تعلیم پر بننے والی فلم ہالی ووڈ فلم فیسٹیول کیلئے نامزد

بچیوں کی تعلیم پر بننے والی پاکستانی فلم ’’شعور‘‘ ہالی وڈ فلم فیسٹیول کیلئے نامزد ہوگئی۔

بچیوں کی تعلیم پر بننے والی فلم ’’شعور‘‘ کی مقبولیت نے دنیا بھر میں جھنڈے گاڑ دیئے اور ملک کا نام روشن کریا۔
بچیوں کی تعلیم پر بننے والی پاکستانی شارٹ فلم ’’شعور‘‘ ہالی ووڈ فلم فیسٹیول اسٹالن کے لیے نامزد ہوگئی ہے۔

فلم ’’شعور‘‘ کے پروڈیوسر صاحب احمد ہیں جنہوں نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں درپیش مسائل کو موضوع بنایا ہے اور یہ مختصر بجٹ میں فلم بنائی ہے اور اس میں اداکاری کے بھی جوہر دکھائے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں ردا عاصم، سوانا راجپوت اور اجمل دیوان شامل ہیں۔
ایوارڈ کی تقریب اگست میں امریکا میں لاس اینجلس ہالی ووڈ اسٹریٹ کے ٹی سی ایل تھیٹر میں منعقد ہوگی جہاں اسے ایوارڈ کے لئے پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں