سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی

کراچی(این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100روپے کی کمی سے1لاکھ6ہزار100روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت7ڈالرکی کمی سے1723ڈالر ہوگئیجس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے1لاکھ 6ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت943روپے کی کمی سے 90ہزار964روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کی کمی سے1360روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز )مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت 1050روپے کی کمی سے1لاکھ7ہزار200روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق

گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت13ڈالرکی کمی سے1730ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1050روپے کی کمی سے1لاکھ 7ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت900روپے کی کمی سے 91ہزار907روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1380روپے مستحکم رہی

اپنا تبصرہ بھیجیں