آج سندھ میں کورونا کے 225 نئے مریضوں کی تشخیص، 16 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

آج سندھ میں کورونا کے 225 نئے مریضوں کی تشخیص، 16 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9025 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 225 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 اموات ہوئیں، اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4388 ہوچکی ہے۔ جبکہ آج مزید 326 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 248184 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 3045244 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 258903 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 6331 مریض زیر علاج ہیں۔ 5993 گھروں میں، 9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 329 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 296 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 51 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 225 نئے کیسز میں سے 112 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جس میں سے ضلع شرقی 45، ضلع جنوبی 23، کورنگی 15، ضلع غربی13، ضلع وسطی 12 اور ملیر میں 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بدین 13، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور گھوٹکی 9 ۔ 9، خیرپور اور سانگھڑ 7 ۔ 7، قمبر اور ٹنڈو الہیار 6 ۔ 6، مٹیاری، ٹھٹھہ اور ٹنڈو محمد خان 5 ۔ 5، جامشورو 4 ، نوشہرو فیروز اور عمر کوٹ 3 ۔ 3، سکھر 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں