ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کو نجی بینکوں کی ناکامی قرار دے دیا

لاہور: (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کو نجی بینکوں کی ناکامی قرار دے دیا۔ ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بے نامی بینک اکاؤنٹس سے ہی منی لانڈرنگ کی۔

شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات سے متعلق نئی رپورٹ آگئی، جس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ مرکزی ملزمان ہیں۔ منی لانڈنگ کے لیے بے نامی اکاؤنٹس کا استعمال نہ روکنا بینکوں کی واضح ناکامی ہے، ایف آئی اے نے بے نامی اکاؤنٹس نہ پکڑنے پر اسٹیٹ بینک کو نجی بینکوں کے خلاف کارروائی کی درخواست بھی دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں