سپریم کورٹ کا ہائیکورٹس کو تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر احتیاط برتنے کا حکم

یونیورسٹی میں تعلیمی ماہرین ہوتے ہیں جو طلباء سے متعلق بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) :سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس کو تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر احتیاط برتنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے 5 صفحات پر مشتمل تحریر کردہ فیصلہ جاری کیا گیا جس میں قرار دیا گیا کہ ہائیکورٹ کو جامعات کی پالیسیوں اور قواعد میں مداخلت سے گریز کرنا چاہئیے۔

قانون اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے علاوہ جامعات کے دیگر معاملات میں مداخلت نہ کی جائے۔

یونیورسٹی میں تعلیمی ماہرین ہوتے ہیں جو طلباء سے متعلق بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔ججز کا کام ذاتی پسند ناپسند پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت شخصیات سے نہیں بلکہ قانون پر عمل کرنے سے قائم ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں