یمنی حوثی باغی امارات بحری جہاز اور عملہ آزاد کریں، سکیورٹی کونسل کا مطالبہ

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے یمنی باغیوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز اور اس میں سوار عملے کو فوری طور پر چھوڑ دیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں نے گزشتہ ماہ اس بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا، جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ سعودی عسکری اتحاد نے کہا کہ یہ بحری جہاز دراصل ایک فیلڈ ہسپتال کے قیام کے لیے یمنی پانیوں میں روانہ کیا گیا تھا، جسے ایران نواز باغیوں نے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ تاہم حوثی باغیوں نے ایسی تصاویر جاری کی ہیں، جن میں اس بحری جہاز میں عسکری سازوسامان دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں