منی بجٹ قومی اسمبلی سےمنظور ہوتےہی ڈالرکی قیمت میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 31 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی کے بعد قیمت 177.70 روپے ہوگئی۔

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.18 فیصد کم ہو کر 176.07 روپے ہوگئی جو گزشتہ روز 176.38 روپے تھی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان جمعرات کو حکومت نے قومی اسمبلی سے منی بجٹ بل اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل منظور کروالیاجوکہ آئی ایم ایف کی قرض پروگرام بحالی کی شرائط میں سےایک ہے۔
ملک بوستان کےمطابق بل کی منظوری کےبعد آئی ایم ایف کے31 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام بحالی سے دوسرے مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو قرضہ دیں گے۔
واضح رہے کل بروز جمعرات کو بھی ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کی کمی آئی تھی جس کے بعد ڈالر 177.80 روپے ہوگیا تھا اور پچھلے دو روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تقریبا 1 روپے کی کمی آچکی ہے۔
قومی اسمبلی سے منی بجٹ کے بل کی منظوری
واضح رہے جمعرات کو قومی اسمبلی نے 343 ارب روپے مالیت کے سپلیمنٹری فنانس ترمیمی بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی، اپوزیشن کے اعتراضات، کڑی تنقید اور مطالبات کے تناظر میں حکومت نے خود منی بجٹ میں کئی ترامیم پیش کرکے منظور بھی کروا لیں۔
دستاویز کے مطابق کئی بیکری آئٹمز، مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر ٹیکس میں ردوبدل کیا گیا، چھوٹی دکانوں کے کئی بیکری آئٹمز اور 500 روپے تک کی قیمت والا فارمولا دودھ اور لیپ ٹاپس پر بھی ٹیکس نہیں لگے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں