اوگرا اب گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کرسکے گا

اسلام آباد:(کامرس ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اب گیس کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کرسکے گا۔وفاقی حکومت نے جمعرات کو اوگرا ترمیمی آرڈیننس2021 قومی اسمبلی سے منظور کروالیا تھا جس کے مطابق اوگرا کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ مقامی اور درآمدی گیس کی قیمتوں کا تعین کرسکے گا۔
ترمیمی بل کے مطابق اوگرا جب بھی ضرورت محسوس کرے گا گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کرسکتا ہے جس کیلئے نہ عوامی سماعت ہوگی اور نہ کوئی نوٹس جاری کیا جائے گا۔

جون 2020 میں جب گیس بحران پیدا ہوا تھا تو تحقیقاتی کمیشن نے اوگرا کو اس کا مورودِ الزام ٹھرایا تھا کہ اوگرا کی وجہ سے گیس کا بحران پیدا ہوا اور کمیشن نے اوگرا کو 6 ماہ کے اندر پارلیمنٹ کے ذریعے تحلیل کرنے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے کمیشن کی سفارشات کو نظر انداز کرتے ہوئے اوگرا ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کروایا اور اُس میں اوگرا کو مزید بااختیار بنادیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں