لانگ مارچ سے قبل مسلم لیگ نون نے پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
مسلم لیگ نون 3 مارچ کو میانوالی، 5 مارچ کو گوجرانوالہ اور منڈی بہاالدین میں احتجاج کرے گی جبکہ 6 مارچ کو گجرات اور چکوال میں احتجاج کرے گی۔
نون لیگ کی جانب سے سیالکوٹ اور نارووال میں 7 مارچ کو احتجاج کیا جائے گا جبکہ اٹک میں تین احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جو 5 مارچ، 13 مارچ اور 20 مارچ کو ہوں گے۔
دوسری جانب ضلع راولپنڈی میں مسلم لیگ نون کا احتجاج 13 مارچ جبکہ پنڈی سٹی میں 5 مارچ کو ہوگا۔