کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں 7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1807ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ26ہزار روپے ہو گئی اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ8ہزار25روپے پر آ گئی ۔