اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی ٹرمینل کا معاہدہ طے ہوا ہے، قطری وزیر الکعبی اس معاہدے پر دستخط دورہ پاکستان پرکریں گے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی و سی ای او قطر انرجی سعد شیریدہ الکعبی نے ویڈیو لنک کے زریعے کانفرنس کی۔
A videocon was held today between H.E. Saad Sherida Al-Kaabi, Qatar’s Minister of State for Energy Affairs along with his team and Federal Minister for Maritime Affairs, H.E. Syed Ali Haider Zaidi. @AliHZaidiPTI pic.twitter.com/BSRTN2UCZN
— Ministry of Maritime Affairs, Govt of Pakistan (@MaritimeGovPK) January 11, 2022
ویڈیو کانفرنس میں قطری وزیر نے پورٹ قاسم میں بننے والے نجی ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر بننے کا اعلان کیا، قطر انرجی پورٹ قاسم پر قائم کیے جانے والے نجی شعبے کے ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر ہوگی۔
پورٹ قاسم میں ایل این جی ٹرمینل بنانے کے لئے جنوری کے آخر میں حتمی معاہدہ ہوگا، ایل این جی سیکٹر میں قطر نے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
ویڈیو کانفرنس میں وفاقی سیکریٹری بحری امور، سیکریٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور دیگر نے بھی شرکت کی ہے۔