اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان اورہالینڈ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں ہالینڈ کوپاکستانی برآمدات میں 34.86 فیصد جبکہ ہالینڈ سے درآمدات میں 83.54 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ہالینڈکو پاکستانی برآمدات کاحجم 554.57 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.86 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈکودرآمدات سے ملک کو 411.20 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
نومبر 2021 میں ہالینڈ کو117.11 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی، نومبر2020 میں ہالینڈکو برآمدات سے ملک کو 94.85 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، مالی سال 2021 میں ہالینڈکو 1.118 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ہالینڈسے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 83.54 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی تانومبر2021 تک کی مدت میں ہالینڈسے درآمدات پر370.89 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 202.07 ملین ڈالرتھا۔نومبر2021 میں ہالینڈسے درآمدات کاحجم 58.41 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو نومبر2020 میں 44.36 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2021 میں ہالینڈ سے درآمدات کا کل حجم 465.64 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔