لاہور(شوبز ڈیسک) سانحہ مری پر جہاں پوری قوم شرمسار ہے۔ وہیں انتظامیہ یہ پتہ لگانے میں اب تک قاصر نظر آرہی ہے کہ آخر اس سانحے کا ذمہ دار کون ہے؟ مری میں ہوٹل مالکان نے جس طرح کا رویہ اختیار کیا اور کرائے میں بے پناہ اضافہ کیا وہ ظُلم ہے۔ ہوٹل کے کرائے اور کھانے پینے کی چیزوں کے دام بڑھانے کے حوالے سے اداکارہ فضاء علی نے بھی بتایا ہے کہ: ” میں شوٹنگ کے لیے اسلام آباد گئی تو دیکھا کہ برف باری ہو رہی ہے۔ ہم نے بھی مری جانے کا پلان کر لیا۔ مری جانے سے پہلے آن لائن ہوٹل کے کمرے دیکھے مگر وہاں پہنچنے پر ہوٹل کے کمرے دیکھے تو بہت حیرانی ہوئی۔ اروما کیفے میں تین کپ چائے کے 2 ہزار روپے دیے جبکہ چائے بالکل عام ہوٹل جیسی تھی۔
ہوٹل انتظامیہ نے ایک رات کا کرایہ 20 ہزار روپے ایڈوانس میں وصول کیا تھا لیکن ہوٹل میں پانی ہی نہیں تھا، جس وجہ سے میں 4 گھنٹے میں ہی وہاں سے چلی گئی۔ شکایت بھی کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا اور کہا گیا کہ پانی اگلے دن کی دوپہر تک آئے گا۔ ” اداکارہ نے عوام سے مطالبہ کیا کہ : ” جو لوگ مری گئے تھے اور جو دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہوٹل انتظامیہ نے ان سے 40 سے 50 ہزار روپے کرایہ وصول کیا، وہ ہوٹلوں کے نام بتائیں۔ ہوٹل مالکان میں صرف 10 فیصد افراد ایسے ہیں جن کا تعلق مری سے ہے۔ زیادہ تر مری کے ہوٹلز کے مالکان بڑے بڑے سیاستدان، کاروباری شخصیات اور وزراء ہیں۔ ”
آئینی اور سیاسی معاملات پر مشاورت: اتحادی جماعتوں کے اراکین آج اسلام آباد طلب
کراچی: دوران ڈکیتی مزاحمت پردوہرے قتل کا مفرور مرکزی ملزم گرفتار
مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکامی، پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان
ایک سے دو ہفتوں میں عمران خان قانونی طور پر رہا نہ ہوا تو ہم خود رہا کروائیں گے، علی امین گنڈا پور
اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی، ایف سی طلب
پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر محسن نقوی کی آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب
اگر عمران خان کا ملٹری ٹرائل کرنا ہے تو ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا، حامد رضا
ریاست پر حملہ کرنے والوں کیساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: اسحاق ڈار
سرحد پار سے فائرنگ: پاک فوج کے جوابی وار سے 2 کمانڈر سمیت8 افغان طالبان ہلاک
عمران خان کبھی جھکے گا نہیں، آخری دم تک وقت کے یزید کا مقابلہ کرے گا، سلمان اکرم راجہ