لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے لیڈی ڈیانا کے دورہ پاکستان کے دوران کینسر ہسپتال میں لی گئی ایک تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔
ایک صارف نے جمائما اور لیڈی ڈیانا کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ پاکستان سے آپ کیلئے بہت سی محبت۔جمائما نے جواب میں کہا کہ یہ تصویر ان کی پسندیدہ ہے۔اسی ٹوئٹ پر ایک اور جواب بھی جمائما نے دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر ہسپتال جسے ڈیانا سپورٹ کرتی تھیں، اس کے لیے ڈیانا پہلی مرتبہ پاکستان آئی تھیں۔