والدہ مکمل پردہ کرتی تھیں، نہیں چاہتا اٴْن کے انتقال کے بعد بھی دوسرے اٴْنہیں دیکھیں ، مداح کو جواب
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنی والدہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے انکار کردیا۔عمران عباس نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک سیشن رکھا تو ایک مداح نے اداکار کی والدہ کی تصویر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اداکار نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ان کی والدہ کی جو تصاویر انٹرنیٹ یا یوٹیوب پر موجود ہیں وہ جعلی ہیں‘۔
اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’ آج تک اٴْنہوں نے اپنی والدہ کی سوشل میڈیا پر کوئی تصویر شیئر نہیں کی‘۔عمران عباس نے والدہ کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ’ اٴْن کی والدہ مکمل پردہ کرتی تھیں، اس لئے وہ نہیں چاہتے کہ اٴْن کے انتقال کے بعد بھی دوسرے اٴْنہیں دیکھیں کیونکہ یہ اٴْن کی والدہ کی روح کو پسند نہیں آئیگا‘۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 15 دسمبر کو پاکستان کے معروف اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کی والدہ کا انتقال ہو گیاتھا۔