احمد علی بٹ کا ہمایوں سعید کو ’دی کرائون‘ میں کاسٹ ہونے پر سکینہ سموں کے اعتراض پر کرارا جواب

ہم کسی کے لیے خوش کیوں نہیں ہو سکتے ہم کسی کی کامیابی کی تعریف یا اس کی خوشی میں شامل کیوں نہیں ہوسکتے ، اداکار

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے کامیڈین اداکار احمد علی بٹ ہمایوں سعید کے ’دی کراؤن‘ میں کاسٹ ہونے پر سکینہ سموں کے اعتراض کا کرارا جواب دے دیا۔سکینہ سموں نے کہا تھا کہ ہمایوں سعید ’دی کراؤن‘ میں ڈاکٹر حسنات کیلئے موزوں نہیں ہیں، اس کیلئے فواد خان زیادہ موزوں رہتے۔سکینہ سموں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مزید تنقید بھی کی تھی۔

اس تنقید پر احمد علی بٹ خاموش نہ رہ سکے اور سینئر اداکارہ کو دوسرے کی کامیابی کی تعریف کرنے اور دوسرے کے لیے خوش ہونے کا پیغام دیا۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں سکینہ سموں کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم کسی کے لیے خوش کیوں نہیں ہو سکتے ہم کسی کی کامیابی کی تعریف یا اس کی خوشی میں شامل کیوں نہیں ہوسکتے ‘احمد علی بٹ نے نفرت کی مذمت کی اور مستقبل میں محبت اور حمایت کی امید ظاہر کی۔اداکار نے ’SakinaChillOut ‘ کا ہیش ٹیگ شامل کیا اور ہمایوں سعید کو ٹیگ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں