رواں برس پی کے ایل آئی میں بون میرو ٹرانسپلانٹ شروع کر رہے ہیں: یاسمین راشد

لاہور: (نیوز ڈیسک) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ رواں برس پی کے ایل آئی میں بون میرو ٹرانسپلانٹ شروع کر رہے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی کے ایل آئی میں 58 ہزار ڈائیلائسز ہوئے، کوشش ہے جولائی تک پی کے ایل آئی مکمل فعال ہو جائے، پی کے ایل آئی کی سروسز میں اضافہ کریں گے، پی کے ایل آئی میں 467 بیڈز کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی ماں باپ نے اپنے بچے کے اعضا ڈونیٹ کیے، انسانی اعضا کے عطیے کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں، پی کے ایل آئی میں اب تک 140 لیورٹر انسپلانٹ ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں