نیویارک پراپرٹی کیس: آصف زرداری کو ضمانت ملے گی یا نہیں، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے موقف اپنایا کہ عدالت آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظور کرے۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے، درخواست مسترد کی جائے۔ احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں