اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ پہاڑی پر قائم مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالت نےیہ حکم اسلام آباد نیشنل پارک میں تجاوزات سےمتعلق کیس میں دیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نےکہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد آج ہی جا کر مونال کو سیل کریں گے۔ یہ عدالت وسیع عوامی مفاد کا تحفظ کریگی، مارگلہ ہلز میں موجود تمام بزنس کا سروے کیا جائے کہ یہ ماحول کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ افسوس ہے کہ ہم نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کو تباہ کردیا۔