شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں بیلسٹک میزائل کا دوسرا تجربہ

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک ہفتے میں بیلسٹک میزائل کے دوسرے تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے علاقے سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
مزید پڑھیے: شمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

جاپان کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل سمندری میں اس کے خصوصی معاشی زون سے تھوڑا باہر گرا ہے۔
جاپانی حکام نے کہا ہے کی میزائل حملے سے کسی قسم کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیے : شمالی کوریا کا عسکری صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کا عزم
شمالی کوریا نے اس تجربے کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
واضح رہے کہ یہ رواں برس ایک ہفتے کے دوران شمالی کوریا کا دوسرا بیسٹک میزائل تجربہ ہے۔
شمالی کوریا نے 5 جنوری کو ہائپر سونک (آواز کی رفتار سے کئی گنا تیز )بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا تھا۔
میزائل تجربے سے کچھ گھنٹے قبل ہی امریکا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 دیگر رکن ممالک برطانیہ، فرانس ، جاپان، آئرلینڈ اور البانیہ نے ایک اجلاس کے دوران شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی شدید مذمت کی تھی۔
اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے اقدامات خطے میں کشیدگی کے خطرے کو بڑھانے کے ساتھ علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں