اسلام آباد، انڈ سٹر یل ایر یا زون پولیس ٹیمو ں کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مو ثرکریک ڈاؤن جاری

مختلف علاقوں سے ایک اشتہا ری مجرم سمیت چار ملزمان گرفتار،مسروقہ نقدی، 3کلو گر ام چرس، وارداتو ں میں استعما ل ہو نیوالا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

اسلام آباد(کرائم ڈیسک) انڈ سٹر یل ایر یا زون پولیس ٹیمو ں کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثرکریک ڈاؤن جاری، مختلف علاقوں سے ایک اشتہا ری مجرم سمیت چار ملزمان گرفتارکر لئے گئے، مسروقہ نقدی، 3کلو گر ام چرس، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی انڈسٹریل ایریا سعود خان کی زیر نگرانی تھانہ آئی نائن پولیس ٹیم نے مقدمہ نمبر46/22 بجرم 392ت پ میں ملوث ملزم سنیل ذوالفقار مسیح ولد ذوالفقار مسیح سکنہ ڈھوک کالا خان کو انتہائی قلیل وقت 12 گھنٹوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج، جدید تکنیکی بنیادوں اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے مسروقہ رقم704000روپے،دیگر کاغذات، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اورپسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم متحر ک ہے، دو سری جا نب تھانہ سبزی منڈی پولیس ٹیم نے منشیات سپلائرز کے خلاف کریک ڈاون کے دوران دو منشیات سپلائرز محمد تنویر ولد غلام حسین سکنہ سترہ میل اسلام آباد اور عابد محمود ولد محمد صادق سکنہ علی پور فراش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین کلو گرام چرس بر آمد کرکے مقدمات درج کرلیے، جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران اشتہاری مجرم سلطان خان عرف کاکی جو تھانہ سبزی منڈی پولیس کو 11 سال سے مطلوب تھا گرفتار کرلیا۔

گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں