رحیم یار خان میں شہری کو انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنا دیا گیا

گھر کے قریب سے گزرنے والے شخص پر بدترین تشدد کرکے برہنہ کر دیا گیا، مونچھیں، بال اور بھنویں بھی کاٹ دی گئیں

رحیم یار خان (کرائم ڈیسک) رحیم یار خان میں شہری کو انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنا دیا گیا، گھر کے قریب سے گزرنے والے شخص پر بدترین تشدد کرکے برہنہ کر دیا گیا، مونچھیں، بال اور بھنویں بھی کاٹ دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ایک شہری کو خوفناک سلوک کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اپنے گھر کے قریب سے گزرنے والے ایک شخص کو برہنہ کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے پہلے متاثرہ شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے برہنہ کر دیا، پھر اس کے بعد مزید انسانیت سوز حرکات کی گئیں۔ ظالم ملزمان نے تشدد زدہ شخص کی مونچھیں، سر کے بال اور بھنویں بھی کاٹ ڈالیں۔ واقعے کے حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص کو شیخ زاید ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جبکہ اس انسانیت سوز واقعے میں ملوث 10 ملزمان کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ تاہم پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں