راولپنڈی: ڈاکوؤں کی پولیس پر مبینہ فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

راولپنڈی:(کرائم ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی، دوسرا موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے، تحقیقات شروع کردی گئیں۔

تھانہ ویسٹریج کی حدود میں واقع ماربل فیکٹری روڈ پر دو مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان مہران نامی شخص سے گن پوئنٹ پر نقدی اور موبائل چھین رہے تھے، اچانک اس دوران پولیس پیٹرولنگ ٹیم موقع پہنچ گئی جن کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے جلد فرار ہونے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں