کراچی: (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لئے کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچز کا آغاز ہو گیا، لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان مقابلے سے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے پاکستان خواتین کھلاڑیوں کا کراچی میں پریکٹس کیمپ جاری ہے جس کے دوران نیشنل سٹیڈیم میں ہارڈ ہٹنگ پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے۔ ہائی پرفارمنس اکیڈمی میں خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ کیمپ 19جنوری تک جاری رہے گا۔
سپنر سدرہ اقبال بائیں انگلی میں فریکچر کے باعث کراچی میں جاری کیمپ سے باہر ہوگئیں، ڈاکٹرز کے مطابق وہ تین سے چار ہفتے باؤلنگ نہیں کر پائیں گی، آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے کیمپ میں اب 33 کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔