ہالی ووڈ(شوبز ڈیسک) اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اب تک کی مجموعی کمائی ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریلیز کے چوتھے ویک اینڈ پر بھی فلم کی کمائی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس ویک اینڈ پر دیگر فلموں میں دی کنگز مین 34 لاکھ ڈالر، امریکن انڈرڈاگ 24 لاکھ ڈالر جبکہ دی میٹرکس ری سریکشن 19 لاکھ ڈالر کے ساتھ نمایاں ہیں۔