سکینہ سموں کا ہمایوں سعید کی دی کراؤن میں انٹری پر اعتراض

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ٹیلی وژن اور فلموں کے معروف اداکار ہمایوں سعید کی دی کراؤن میں انٹری پر ڈائریکٹر سکینہ سموں نے اعتراض اٹھا دیا۔سکینہ سموں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغامات میں نیٹ فلکس کے فواد خان کے مقابلے میں ہمایوں سعید کو ڈاکٹر حسنات کے کردار کے لئے موزوں سمجھنے کے انتخاب پر سوال اٹھادیا۔

انہوں نے لکھا کہ کیا ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات کی طرح نظر آتے ہیں؟ فواد خان اس کردار کے لئے بہترین انتخاب ہوتا ۔انہوں نے نیٹ فلکس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ فواد خان کو کیسے منتخب کر سکتے ہیں؟

یہ ٹوئٹس اب ڈیلیٹ کیے جا چکے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان ٹوئٹس نے خوب تہلکہ مچایا ہوا ہے۔واضح رہے کہ شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر حسنات خان کو ایک حادثے میں اپنے مصری دوست کے ساتھ ہلاک ہو جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی حقیقی محبت قرار دیا جاتا ہے جنہیں وہ مسٹر ونڈرفل کے نام سے پکارتی تھیں۔شہزادی ڈیانا کی ڈاکٹر حسنات سے ملاقات ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں